مقبوضہ کشمیر میں ماورائےعدالت قتل کی تحقیقات کی جائے،ملیحہ لودھی

ملیحہ لودھی ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے،اقوام متحدہ کشمیریوں کی ماروائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کرائے.

تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے‘ بھارتی فورسز نے دن دیہاڑے پچاس سے زائد معصوم کشمیریوں کو قتل کیا‘ عالمی برادری بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے.

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے انڈرسیکرٹری جنرل ایڈمنڈمولیٹ سے ملاقات کی جس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا.

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی فوجیوں کی جانب سے کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل انسانیت کی تذلیل ہے جب کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے نفاذ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں.

عامی برادری اور اقوام متحدہ کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے نہتے کشمیریوں کے ماروائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کرائے.

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ایڈمنڈ مولے نے کہا کہ بان کی مون کو مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تشویش ہے.

install suchtv android app on google app store