دنیا بھر میں کشمیریوں پر مظالم کیخلاف یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں کشمیریوں پر مظالم کیخلاف یوم سیاہ منایا جا رہا ہے فوٹو فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے قتل و غارت کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے،،پاکستانی سفارتی مشن دنیا بھرمیں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھارہے ہیں،ادھر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں بھی کشمیر ایشو پر بات کی گئی ہے۔

آج پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یہ عزم دہرا رہی ہے کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں وہ کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہے  نہتے کشمیریوں کے قتل و غارت کے خلاف دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیری احتجاج کررہے ہیں اور مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا جارہا ہے تاکہ دنیا پر واضح ہوسکے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز ظالمانہ انداز میں نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں،،دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں میں بھی یوم سیاہ کی مناسبت سے خصوصی تقریبات ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر آج پھر احتجاج کیا جائے گا،،اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اراکین سے ملاقات کی اور انکے سامنے ایک بار پھر بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ وادی میں شہدا کی تعداد 51 ہوگئی

اس موقع پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا اگر بروقت حل نہ کیا گیا اور بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے نہ روکا گیا تو مستقبل میں بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store