پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں فوٹو فائل

مقبوضہ کشمیرپر بھارتی قبضہ کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں ،بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو 69 برس گزرگئے لیکن آج بھی وہاں کے بچے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کا نعرہ لگاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ وادی میں شہدا کی تعداد 51 ہوگئی

19 جولائی 1947 کو سری نگر میں کشمیریوں کی نمائندہ جماعت مسلم کانفرنس کا تاریخی اجلاس چوہدری حامد اللہ خان کی صدارت میں سردار محمد ابراہیم خان کے گھر میں ہوا۔

پاکستان سے الحاق کی قرارداد خواجہ غلام الدین وانی اور عبدالرحمان وانی نے پیش کی جسے اجلاس کے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کیا تھا، قرارداد میں دو قومی نظریے اور تقسیم کے منصوبے کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اسی دن کی یاد میں کشمیری یوم الحاق پاکستان مناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر: ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے سیکڑوں نوجوان نابینا

بھارت نے کشمیریوں کو آزادی دینے کے بجائے اکتوبر 1947 میں کشمیر پر قبضہ کرلیا اور کشمیری میں مسلمانوں کی تعداد کم کرنے کے لیے ان پر بے شمار مظالم ڈھائے لیکن کشمیری آج بھی الحاق کی خواہش سے دستبردار نہیں ہوئے۔

آج کنٹرول لائن کے دونوں طرف مقیم کشمیری یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔اس دن کی مناسبت سے مقبوضہ و آزاد کشمیر میں تقریبات کا انعقاد ہو گااور پاکستان کے ساتھ الحاق کے حوالے سے قرار دادیں بھی پاس کی جائیں گی۔دن کا آغاز پاکستان کی یکجہتی، اتحاد اور خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کیلئے خصوصی دعائوں سے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store