مقبوضہ وادی میں شہدا کی تعداد 51 ہوگئی

مقبوضہ وادی میں شہدا کی تعداد 51 ہوگئی فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں جہاں ایک طرف آج یوم الحاق پاکستان منایا جارہا ہے وہاں وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی وحشیانہ کاروائیاں میں یکدم پھر تیزی آگئی ہے۔ ضلع کلگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے تازہ واقعے میں خاتون سمیت دو افراد شہید ہوگئے جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں مسلسل گیارہوں روز بھی کرفیو نافذ ہے، بھارتی فوسز نے چھاپوں کے دوران سیکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہدا کی تعداد 51 ہوگئی ہے جبکہ 3ہزار سے زائد زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں کشیدگی برقرار ہے۔ مظاہروں کے خوف سے وادی میں دسویں دن بھی کرفیو نافذ ہے۔ کرفیو کے باعث مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند ہے۔

بھارتی فورسز نے وادی میں نوجوانوں کی گرفتاریوں کو سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ وادی کے مختلف اضلاع میں بھارتی فورسز نے چھاپوں کے دوران سیکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جنہیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے جارہے ہیں۔

کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے چین اور ایران سے پہلی بار اور عالمی برادری سے ایک بار پھر کشمیریوں کی مدد اور مقبوضہ وادی میں بگڑتی ہوئی صورت حال کے حل میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

install suchtv android app on google app store