مجالس عزا و جلوس ہائے عزا پر قدغن لگانے کی سابقہ دور حکومت کے معتصبانہ روش کو اب بند ہوناچاہیے، راجہ ناصر عباس

مجالس عزا و جلوس ہائے عزا پر قدغن لگانے کی سابقہ دور حکومت کے معتصبانہ روش کو اب بند ہوناچاہیے، راجہ ناصر عباس فائل فوٹو مجالس عزا و جلوس ہائے عزا پر قدغن لگانے کی سابقہ دور حکومت کے معتصبانہ روش کو اب بند ہوناچاہیے، راجہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت محرم الحرام میں امن عامہ اور عزاداروں کو درپیش مشکلات کوحل کرے،مجالس عزا و جلوس ہائے عزا پر قدغن لگانے کی سابقہ دور حکومت کے معتصبانہ روش کو اب بند ہوناچاہیے،یہ سراسر غیر آئینی اور مذہبی آزادی کے خلاف ہے،بیلنس پالیسی کے تحت بزرگ علما اور ذاکرین پر پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زبان بند ی کو ختم کیا جائے۔

سربراہ مجلس وحد ت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک ماہر ڈاکٹر کو گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں،چار دیواری کے اندر مجالس عزا پر کسی قسم کی اجازت کی ضرورت نہیں،ایسےغیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کو فی الفور ختم کیا جائے،75افراد پر پابندی لگائی گی ہے جو کہ ناقابل قبول ہےبیلنس پالیسی کے تحت علما و ذاکرین کی بنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زبان بندی ختم کی جائے اور جیلوں میں قید ملت جعفریہ کے اسیران کو عزادری سید شہدا منانے میں انتظامیہ معاونت کرے۔

انہوں نے کہا کہ نہایت افسوس ناک بات ہے کہ ملک میں جبری گمشدگی کا سلسلہ تاحال جاری ہے،متعدد بار حکومت اور اداروں کو جبری گمشدہ افراد کی لسٹیں فراہم کی گئی ہیں لیکن تاحال کوئی پتہ نہیں چلا،بے گناہ جبری گمشدہ عزاداران کو فوری بازیاب کیا جائے، چیف آف آرمی سٹاف، چیف جسٹس اورسمیت مقتدر قوتوں سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ ہونی والی ناانصافیوں کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ کوہاٹ انتظامیہ عدالتی فیصلے کے باوجود اہل تشیع کی مذہبی آزادی کی راہ میں حائل ہو رہی ہے، ضلعی انتظامیہ مسجد کے لئے جگہ فراہم نہیں کر رہی اور مخصوص جگہ پر نماز پڑھنے والوں پر ایف آئی آرز کاٹ رہی ہے، کے پی کے حکومت ضلعی انتظامیہ کے معتصبانہ اقدامات پر فوری ایکشن لے۔

install suchtv android app on google app store