ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس: سکیورٹی کے سخت انتظامات

عاشورہ فائل فوٹو عاشورہ

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے جلوس نکالے جائیں گے۔

کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا، جلوس ایم اے جناح روڈ، صدر ایمپریس مارکیٹ، تبت سینٹر، سےگزرے گا اور کھارادر میں حسنینہ ایرانیان امام بارگاہ پر ختم ہو گا۔

لاہور میں مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر ختم ہوگا۔

اسلام آباد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناءعشری سے برآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس یہیں ختم ہوگا۔

پشاور کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے10بجے برآمد ہوگا، کوئٹہ میں مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے میکانگی روڈ سے برآمد ہوگا۔

اس موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ کئی شہروں میں موبائل سروس بھی بند ہے۔

install suchtv android app on google app store