محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 9 اگست کو ہو گا

  • اپ ڈیٹ:
محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا فائل فوٹو محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا

ملک بھر میں نئے سال کا چاند نظر نہیں آیا اب یکم محرم الحرام اتوار کو ہوگی جبکہ یوم عاشور 9 اگست کو ہو گا۔

نئے اسلامی سال 1444 ہجری کے پہلے مہینے محرم الحرام 1444ھ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں منقعد ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

مرکزی اجلاس اس بار کوئٹہ میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوئے۔ علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور کے دفاتر کوہسار کمپلکس میں اسلام آباد زونل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جب کہ پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہور میں منعقد ہوا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک بھر سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اجلاس کے بعد کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے اس حوالے سے اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم محرم الحرام 31 جولائی اتوار کو ہوگی۔

install suchtv android app on google app store