تھری جی ٹیکنالوجی لائسینس کی پندرہ روز میں نیلامی کا حکم

تھری جی ٹیکنالوجی تھری جی ٹیکنالوجی

سپریم کورٹ نے تھری جی ٹیکنالوجی لائسینس کی پندرہ روز میں نیلامی کا حکم دے دیا ہے

چیف جسٹس کی سربرائی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر درخواست گزار علی رضا نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ھائی کورٹ نے اپنے عبوری حکم نامے کے زریعے پی ٹی اے کے چئیرمین کی شفاف تقرری کے لیے ہدایت بھی جاری کی ہے

 

چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ پی ٹی اے کے غیر فعال ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے تھری جی ٹیکنالوجی لائسینس کی نیلامی تب ہی شفاف ہوسکتی ہے جب پی ٹی اے فعال ہو جبکہ پی ٹی اے کو غیر فعال بنا کر کس کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے ڈپٹی اٹارنی جنرل نی اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ پی ٹی اے میں تقرریوں کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ عدالت نے اس موقع پر تھری جی ٹیکنالوجی لائسینس کی پندرہ روز میں نیلامی کا حکم دیتے ہوے قرار دیا ہے کہ پی ٹی اے کے چئیرمین اور اراکین کی تقرریاں شفاف ہونی چائیے۔

install suchtv android app on google app store