سیاسی لیڈر عوام میں رہتے ہیں: آصف کرمانی

مشیر آصف کرمانی فائل فوٹو مشیر آصف کرمانی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشیر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز بیمار ہیں اس لیے ان کے بچے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ 

نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا قوم جانتی ہے کہ ڈکٹیٹر بھاگ جاتے ہیں اور جو سیاسی لیڈر ہوتے ہیں وہ عوام میں رہتے ہیں اور عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس کے وقت میں تبدیلی کی ہے، نواز شریف سے ملاقاتوں کیلئے لوگ آ رہے ہیں اس لیے پریس کانفرنس کا وقت تبدیل کرکے سہہ پہر 3 بجے کردیا گیا ہے، یہ پریس کانفرنس پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں ہوگی۔

آصف کرمانی نے نواز شریف کے پرسنل گارڈز کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے واقعے کی معافی بھی مانگی اور کہا کہ اگر کسی نے صحافیوں پر تشدد کیا ہے تو اس کی مذمت کرتے ہیں اور اس کی باقاعدہ معافی مانگتے ہیں، صحافی پر تشدد کے واقعے کی تحقیقات کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store