قوم کلثوم نواز کی صحت یابی کےلیے دعاکرے: نواز شریف

کلثوم نواز کی پہلے دن کی کیموتھراپی مکمل فائل فوٹو کلثوم نواز کی پہلے دن کی کیموتھراپی مکمل

سابق وزیراعظم نوازشریف نےکہاہےکہ آج ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی کیموتھراپی ہوئی ہے۔ قوم ان کی صحت یابی کیلئےدعاکرے۔

لندن میں میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی آج پہلے دن کی کیمو تھراپی ہوئی ہے، وہ ابھی اسپتال میں ہی ہیں۔ انہوں نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ انہیں اور سب بیماروں کو شفا دیں۔

گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی دختر مریم نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز کی بیماری سے صحتیابی کےلیے عوام کی جانب سے دعائیں کرنے پر شکریہ ادا کیاتھا۔

واضح رہے بیگم کلثوم نواز سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے میں کامیاب رہی تاہم وہ گلے کے کینسر کے باعث اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں۔

install suchtv android app on google app store