پاناما لیکس کیس: سابق وزیراعظم نواز شریف کو عہدے پر بحال کیا جائے ، درخواست

سابق وزیراعظم نواز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کی عہدے پر بحالی اورپاناما لیکس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی، پاناما لیکس کیس کے فیصلے کے خلاف عام شہری نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پاناما لیکس کیس کے فیصلے اورسابق وزیراعظم نواز شریف کی عہدے پر بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اٹھائیس جولائی کے پاناما لیکس کیس کے فیصلے سے فریقین کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے، معاملے پر مکمل حقائق کا جائزہ نہیں لیا گیا۔

28 جولائی کے فیصلے کو معطل کردیا جائے اور درخواست پر حتمی فیصلہ آنے تک سابق وزیراعظم نواز شریف کو بحال کردیا جائے ، درخواست میں عدالت سے پاناما کیس کے فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store