نواز شریف کی اہلیہ کی عیادت کیلئے ہسپتال آمد، ڈاکٹروں سے بھی ملاقات

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف آج صبح گلے کے سرطان کی بیماری کے باعث ہسپتال میں زیر علاج اہلیہ بیگم کلثوم نواز سے ملاقات کیلئے لندن پہنچے تھے۔

نواز شریف اب سے کچھ دیر قبل ہسپتال پہنچے اور اہلیہ کی عیادت کی۔ نواز شریف بیگم کلثوم نواز سے ملنے کے بعد ان کے معالجین سے بھی ملے جنہوں نے سابق وزیر اعظم کو بتایا کہ کلثوم نواز کا مرض قابل علاج ہے اور وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گی تاہم انہیں علاج کے سلسلے میں ابھی کچھ دیر ہسپتال ہی میں رہنا ہو گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف بھی لندن کے اسپتال میں موجود ہیں اور سرجری سے قبل انہوں نے کلثوم نواز کی ہمت بڑھائی۔

ڈاکٹرز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر ابتدائی اسٹیج پر ہے جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بھی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store