سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شہباز شریف کو بھی لندن بلالیا

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف فائل فوٹو سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شہباز شریف کو بھی لندن بلالیا،وزیر اعلیٰ پنجاب تئیس ستمبر کو روانہ ہوں گے،سچ ٹی وی نے ٹکٹ کی کاپی حاصل کرلی بھائی کی گرفتاری کا خوف،پارٹی میں بغاوت کا خطرہ یا واقعی مشاورت، مشکلات میں گھیرے بڑے میاں نے چھوٹے میاں کو بھی لندن بلالیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف تئیس ستمبر کو لندن روانہ ہوں گے،شہباز شریف پی کے757 کے ذریعے لندن جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور ناراض رہنماؤں کا پیغام پہنچائیں گے۔

لندن ملاقات میں مائنس مریم فارمولے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا،آخری دورے میں بھی شہباز شریف نے نواز شریف سے سوا دو گھنٹے ملاقات کی تھی، جس میں بھی مائنس مریم فارمولے پر ہی بات کی گئی تھی۔

شہباز شریف معاملات اپنے سپرد کرنے کے لئے نواز شریف کو قائل کریں گے،معاملات شہباز شریف کے سپرد ہونے سے نواز شریف کیلئے صورتحال آسان ہو جائے گی۔

install suchtv android app on google app store