مشن جی ٹی روڈ کے دوران نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقریر لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

سابق وزیر اعظم نواز شریف سابق وزیر اعظم نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی عدلیہ مخالف تقریر کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف غداری اور توہین عدالت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر معززجج صاحبان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جارہی ہے ۔

سابق وزیر اعظم جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ غداری اور توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے لہذا نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

واضح رہے کہ نواز شریف اپنی نااہلی کے بعد میڈیا کے نمائندوں ، غیر ملکی خبر ایجنسیوں اور جلسوں میں عدالتی فیصلے کو سازش سے تعبیر کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store