عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلے سے روک دیا

عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلے سے روک دیا فائل فوٹو عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی کارروائی جاری رکھے مگر حتمی فیصلہ نہ کرے۔

لاہور ہائیکور ٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن میں جاری توہین کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سےبیرسٹر سمیر کھوسہ پیش ہوئےاور موقف اپنایا کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے 20 جون کا حکم نامہ چیلنج کیا، الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 10 کے تحت الیکشن کمیشن بھی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کی طرح توہین عدالت کے اختیارات استعمال کررہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 آئین او قانون کی خلاف ورزی ہے، توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے پاس ہے، توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے،استدعا ہے کہ عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے۔ عدالت نے درخواست کو فل بینچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ اسی نوعیت کی دیگر درخواستیں فل بینچ میں زیر سماعت ہے، لہذا یہ معاملہ بھی فل بینچ کے سامنے رکھا جائے۔

install suchtv android app on google app store