لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو کروڑوں روپے کے بلاسود قرضوں کی منظوری

لاہور ہائی کورٹ فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ

پنجاب کے نگراں حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز کو 36 کروڑ روپے سے زائد قرضوں کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کے ججز کو دیے جانے والے قرضے بلاسود ہوں گے۔ ججز 12 سال کی مدت میں بغیر ایک روپیہ سود ادا کئے یہ قرض واپس کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کے 11 ججز کو ان کی 36 بنیادی تنخواہوں کے برابر قرض دیا گیا۔ تمام 11 ججز کو 3 سال کی بنیادی تنخواہ کے برابر رقم قرض دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store