مالدیپ میں یوم آزادی کی تقریب، نواز شریف کی شرکت

  • اپ ڈیٹ:
مالدیپ میں یوم آزادی کی تقریب، نواز شریف کی شرکت فائل فوٹو مالدیپ میں یوم آزادی کی تقریب، نواز شریف کی شرکت

وزیراعظم نواز شریف نے مالدیپ کے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔ وہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے ہمراہ مالدیپ کے صدر کی خصوصی دعوت پران دنوں مالدیپ میں ہیں۔

وزیر اعظم مالدیپ کے 52ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم پہنچے تو مالدیپ کے صدر اور ان کی اہلیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنوں سے کیا گیا جبکہ نیشنل ڈیفنس فورس کے دستے نے دونوں رہنماوں کو سلامی پیش کی۔

تقریب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے لیے اردو اور مقامی زبان میں تیار کیا گیا خصوصی گیت پیش کیا گیااور بچوں نے بھی رنگا رنگ پرفامنس پیش کیں۔

install suchtv android app on google app store