سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد کرے ایسا نہ ہوکہ کہیں اوردھماکا ہوجائے: شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ سے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرے یہ نہ ہو کہیں ایک اور دھماکا ہو جائے پیش گوئیوں اور مشوروں کے بعد سیاسی پنڈت کی بڑی عدالت سے بڑی استدعا،نئے دھماکے کے خدشات کا بھی اظہار۔

میڈیا سے گفتگو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد وزیر اعظم نواز شریف کے بعد وفاقی وزیر خواجہ آصف کے اقامہ پر تبصرہ کرتے ہوئے بولے بہت سارے بیورو کریٹس کی فہرست بھی سامنے رہی ہے،چوروں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد از جلد کرے یہ نہ ہو کہیں ایک اور دھماکا ہو جائے،پانچ عظیم ججوں اور جے آئی ٹی کے سپر سکس کو خریدنے کی کوشش کی گئی، انہوں نے اس پیسے پر تھوکا تک نہیں۔

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی ماونت کرنے والے افسران اور ان کے خاندنوں کو تحفظ فراہم کیا جائے،سپریم کورٹ کا فرض ہے ان کا تحفظ کرنا جو عدلت کے کہنے پر کھڑے ہوئے۔
ساٹ

install suchtv android app on google app store