وزیراعظم نے خطاب میں کوئی غلط بیانی نہیں کی: مریم اورنگزیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مخالفین جتنے الزام لگالیں، نواز شریف نے خطاب میں کوئی غلط بیانی نہیں کی، جبکہ جھوٹے دلائل کے ساتھ عدالت میں کیس نہیں جیتا جاسکتا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر بولنے والوں سے تہذیب کی کوئی امید نہیں، مریم نوازایک مہذب والد کی مہذب بیٹی ہیں جبکہ الزامات پرمبنی گفتگو کاجواب دیناضروری ہوتا ہے۔

ہماری کسی میٹنگ میں گالم گلوچ اوربدتہذیبی نہیں ہوتی مسلم لیگ ن شائستگی کےساتھ اپنے لیڈر کوفالوکر تی ہے۔

install suchtv android app on google app store