مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی مزمت کرتے ہیں :نفیس زکریا

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں پاکستان  دنیا کے ہر حصے میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو بہتر انداز میں اجاگر کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا تھے۔ سیمینار میں ارکان پارلیمنٹ اور کشمیری جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مختلف نمائندوں نے شرکت کی۔ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر مقرررنین نے اپنے خیا لات کا اظہار کیا ہے۔

سچ نیوز سے خصوسی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر خاموش نہیں رہیں گئے بھارتی بربریت کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں جان بوجھ کر ہندوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔اعوام شوشل میڈیا پر بھی بھارتی جارحیت کو اجا گر کریں۔

نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ کشدگی کے باوجود پاکستان نے بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف اشیا کانفرنس میں شرکت کی کیوں کے پاکستان افغانستان میں امن کا خواہ ہے لیکن سرتاج عزیز سے بھارتی ناروا سلوک کا عالمی سطح پر منفی پیغام گیا ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف ے رکن علی خان اور لیفٹینیٹ جنرل امجد شعیب اور کشمیری رہنماوں کا کہنا تھا کہ سب کو ملکر مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف عالمی سطح پر ایک بنیادی کردار ادا کرنا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store