اپوزیشن چاہتی ہے قرض معاف کرانے والوں کو معافی مل جائے: طلال چودھری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا قوم ایسے ٹی او آرز قبول نہیں کرے گی۔ آج ٹی او آرز اے ٹی ایم مشینیوں کو بچانے کے لیے بنائے گئے ہیں اگر اپوزیشن کو قرضہ معاف کرانے والی شق سے ڈر نہیں تھا تو کیوں نکالا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا آج ٹی او آرز اے ٹی ایم مشینیوں کو بچانے کے لیے بنائے گئے ہیں قوم ایسے ٹی او آرز کو قبول نہیں کرے گی۔

بڑے بڑے شرفا نے قرضوں کو معاف کروایا ہے اگر اپوزیشن صاف ستھری ہے تو اسے شامل کرواتے۔

طلال چودھری نے کہا اپوزیشن ٹی او آرز کے پیچھے نہ چھپے نواز شریف نے اپنے آپ کو پہلے ہی پیش کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاناما لیکس: اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ ٹی او آرز تیار کر لئے

ہمیں قرضہ معاف کرانے والی شق کو نکالنے پر اعتراض ہے کیونکہ قرضہ معاف کرانے والوں کو اب معافی نہیں ملے گی کوئی بھی ٹی او آرز شامل تو ہو سکتا ہے لیکن ڈیلیٹ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا اپوزیشن کا یہ اتحاد ٹی او آرز ایڈ کرنے نہیں ڈیلیٹ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

طلال چودھری نے کہا ہماری جماعت پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر جانے کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے پر اپوزیشن تقسیم ہوگئی

وزیراعظم ببانگ دہل کہہ رہے ہیں ان سے احتساب شروع کیا جائے لیکن اپوزیشن احتساب رکوا رہی اور حکومت کرانا چاہتی ہے۔

لوگوں کو ٹیکس اور قرضہ معاف کرانے والوں کا پتا چلنا چاہیے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ کہتے ہیں تحقیقات کا آغاز کس سے کرنا ہے یہ چیف جسٹس کی صوابدید ہے وہ چاہیں تو جہانگیر ترین اور علیم خان کو بلا لیں۔

مزید جانئیے: نعرے لگانے والے تین سال میں نیا خیبر پختونخوا بھی نہیں بنا سکے :نواز شریف

حکومتی رہنما کہتے ہیں اپوزیشن اصل میں قرض معاف کرانے والوں کو بچانا چاہتی ہے۔

install suchtv android app on google app store