پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاج، فلائٹ آپریشن زیرو ہوگیا

پی آئی اے ملازمین کا احتجاج - ملازمین کے احتجاج کا زور توڑنے کے لئے پی آئی اے انتظامیہ نے کاؤنٹر کی ذمہ داری نجی ایئرلائنز کو سونپ دی .فائل فوٹو پی آئی اے ملازمین کا احتجاج

قومی ائیرلائن کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی ہڑتال دسویں روز میں داخل ہوگئی جب کہ پائلٹ ایسوسی ایشن کی احتجاج میں شمولیت کے بعد فلائٹ آپریشن معطل اور متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

گزشتہ روز پی آئی اے کے 2 ملازمین کی ہلاکت کے بعد پائلٹ ایسوسی ایشن بھی احتجاج کا حصہ بن گئی جس کے باعث اندرون اور بیرونی ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ملازمین کے احتجاج کے باعث تمام ایئرپورٹس کے کارگو، گراؤنڈ سپورٹ، فلائٹ بریفنگ اور انجینئرنگ سمیت تمام شعبوں میں کام بند ہے۔ ملازمین کے احتجاج کا زور توڑنے کے لئے پی آئی اے انتظامیہ نے کاؤنٹر کی ذمہ داری نجی ایئرلائنز کو سونپ دی جب کہ سول ایوی ایشن حکام نے ایئربلیو اور شاہین ایئرلائن کو خصوصی پروازیں اڑانے کی ہدایت کردی۔

ایئر بلو کو اضافی پروازیں شروع کرنے کی اجازت مل گئی

دوسری جانب پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث نجی ایئرلائن نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا اور ٹکٹ بھی بلیک میں فروخت ہونا شروع ہوگئے، نجی ایئرلائنز نے احتجاج کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کراچی سے اسلام آباد جانے کا ون وے ٹکٹ 20 سے 25 ہزار روپے کردیا۔

بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر آج 35 پروازیں منسوخ کردی گئیں جس میں 14 بیرونی پروازیں بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد سےکراچی آنے والی پرواز پی کے 301، لاہورجانےوالی پروازپی کے 785، اسلام آباد سے بیجنگ جانے والی پرواز 555، دبئی اور جدہ جانے والی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی 8 پروازیں منسوخ کردی گئیں، کراچی سےملتان جانےوالی پرواز پی کے 330 ، اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 منسوخ کردی گئی جب کہ گزشتہ روز کراچی سے پی آئی اے کی16 سےزائد پروازیں منسوخ ہوئیں جنہیں ری شیڈول نہ کیا جاسکا۔

لاہور سے دہلی جانے والی پروازپی کے 270 ، جدہ جانے والی پرواز پی کے 7309، مانچسٹرجانے والی پرواز پی کے 709، دبئی جانے والی پرواز203، اوسلوجانےوالی پرواز751، رحیم یارخان جانیوالی پروازپی کے651، اسلام آبادجانےوالی پرواز پی کے 650 اور کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز303 منسوخ کردی گئی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملازمین کے احتجاج کے باعث کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے واٹر کینن اور بکتر بند گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں جب کہ اے ایس ایف، پولیس اور رینجرز اہلکار الرٹ ہیں۔

پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ سے قومی ائیرلائن کی دبئی، دوہا اورکراچی جانے والی پروازیں روانہ نہ ہو سکیں جب کہ اسلام آباد،کراچی اور کوالالمپور سے آنے والی  پروازیں بھی وہیں منسوخ کی گئیں۔

install suchtv android app on google app store