ایئر بلو کو اضافی پروازیں شروع کرنے کی اجازت مل گئی

ایئر بلو کو اضافی پروازیں شروع کرنے کی اجازت مل گئی فائل فوٹو

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے میں جاری احتجاج اور مسافروں کی سہولت کے پیش نظر ایئر بلیو کو اضافی پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی، یہ اضافی پروازیں کراچی سے لاہور، اسلام آباد، لاہور اسلام آباد سے کراچی کیلیے آج سے شروع کی جائے گی۔

اس سلسلے میں سول ایوی ایشن کے ترجمان نے پروازوں کا شیڈول بھی جاری کردیا، سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے ملازمین کے احتجاج کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایئربلیوکو اضافی پروازیں شروع کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بزنس ایئربلیوکوحاصل ہوسکے جبکہ کراچی میں ایک اور شاہین ائیر ویز بھی نجی شعبے میں چلائی جارہی ہے لیکن حکمرانوں نے پی آئی اے میں جاری احتجاج کا فائدہ اپنے ہی ایک وفاقی وزیرکودینے کا فیصلہ کیا۔

اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے رات گئے ائیربلیو کی اضافی پروازوں کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کردیا، ائیر بلیوکے مالک مسلم لیگ میں شامل ایک وفاقی وزیرہیں جو پی آئی اے کے سابقہ ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store