چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پی آئی اے چیرمین ناصر جعفر فائل فوٹو پی آئی اے چیرمین ناصر جعفر

پی آئی اے کے چیرمین ناصر جعفر نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ کا اعلان کردیا جب کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی آئی اے کے چیرمین ناصر جعفر نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا جو بھی واقعہ ہوا میں خود کو اس کا ذمہ دار سمجھتا ہوں اور آج کے واقعے میں میرے 2 لوگوں کا شہید ہونا مجھ سے برداشت نہیں ہورہا لہٰذا اس عہدے پر رہنے کے لیے میرا ضمیر گوارہ نہیں کررہا جس پر مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا۔

پی آئی اے چیئرمین فائرنگ کے واقعے میں ملازمین کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی جانب سے کئی روز سے جاری احتجاج میں شدت آگئی جس میں آج ملازمین نے ریلی نکالی تاہم اس دوران پولیس اور رینجرز کی جانب سے شیلنگ کی گئی جب کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پی آئی اے کے 3 ملازمین جاں بحق ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store