وزارت داخلہ نےسانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دے دی

سانحہ صفورا فائل فوٹو سانحہ صفورا

وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دے دی جب کہ اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دیتے ہوئے اس حوالے سے خط جنرل ہیڈکوارٹر کو لکھ دیا۔ سندھ حکومت کی سفارش پر جی ایچ کیو کو لکھے گئے خط میں سانحہ صفورا کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالت میں کرنے کو کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 13 مئی کو کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسلح افراد نے اسماعیلی برادری کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store