پیمرا نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی تقریر نشر کرنے پر پابندی لگا دی

اعظم سواتی فائل فوٹو اعظم سواتی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس اور بیان نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔ پیمرا نے اعظم سواتی کے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے میں خطاب پر نوٹس لیا۔

پیمرا کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں نیوز چینلز کا لائسنس بغیر شو کاز نوٹس معطل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹوئٹ: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی دوبارہ گرفتار

پیمرا کے مطابق چیئرمین پیمرا کی منظوری کے بعد تحریری احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کو آج صبح ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store