رؤف حسن کا ضمنی انتخابات سے متعلق بڑا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ پوری کوشش کریں گے کہ کل ضمنی الیکشن میں بڑا سرپرائز دیں۔ 8 فروری کو انٹرنیٹ بند کیا تھا، کل بھی انٹرنیٹ بند کرنے کی نوید سنا دی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے ضمنی الیکشن کے تناظر میں کہا کہ آر اوز سے خالی کاغذات پر دستخط کروائے جا رہے ہیں، نہ ماننے والے آر اوز کو پکڑ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔

رؤف حسن نے یہ بھی کہا کہ ضمنی الیکشن کے اعلان کے بعد چھاپے مارے جا رہے ہیں، ورکرز کی فیملیز کے ساتھ بد سلوکی معمول بن گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور ڈاکٹر یاسمین راشد اس وقت قید میں ہیں، عالیہ حمزہ بیمار ہے ان کو ملیریا ہوگیا ہے علاج بھی نہیں کروایا گیا۔

رؤف حسن نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے، توشہ خانہ کے ریفرنس اور دیگر کیسز کا بھی خط میں لکھا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store