متنازع ٹوئٹ: اعظم سواتی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اعظم سواتی فائل فوٹو اعظم سواتی

متنازع ٹوئٹ کرنے  پر گرفتار تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے8دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

واضح رہے اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کوسوشل میڈیا پر گالیاں دی تھیں۔

واضح رہے کہ سینٹر اعظم سواتی نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں ان افسران کے خلاف ہر قانونی و اخلاقی فورم کا استعمال کروں گا۔

 

install suchtv android app on google app store