لاہور، ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ

لاہور، ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ فائل فوٹو لاہور، ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ

لاہور میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر سے ڈینگی وائرس کے 456 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

رپوٹ کے مطابق لاہور سے 333، راولپنڈی سے 37، گوجرانوالہ سے 16، سرگودھا سے 8، شیخوپورہ سے 7، فیصل آباد، قصور اور ملتان سے 5، رحیم یار خان سے 4 جبکہ اٹک، بہاولپور اور چکوال سے 3 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے۔

پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز کی تعداد 19 ہزار 21 ہوچکی ہے جبکہ 75 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2 ہزار 196 مریض داخل ہیں، پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لیے 5 ہزار 517 بستر مختص کیے گئے ہیں۔

ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کے لیے لاہور کے ٹیچنگ اسپتالوں میں بھی بستروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 4 لاکھ 68 ہزار 44 ان ڈور اور 1 لاکھ 1 ہزار 204 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا۔ ان میں سے 817 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store