روئی کے نرخ سیزن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

روئی روئی

طلب میں اضافے کے باعث روئی کے نرخ سیزن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ ملک میں روئی کی قیمتوں میں مزید دو سو روپے من اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نرخ سات ہزار دو سو روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق پھٹی کی آمد میں کمی اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کی وجہ سےروئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ چین سمیت کئی ممالک کی جانب سے ملنے والے ایکسپورٹ آرڈرز بھی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہیں۔

install suchtv android app on google app store