ملکی منڈیوں میں روئی کی آمد بڑھ گئی

روئی روئی

ملکی منڈیوں میں روئی کی آمد بڑھ گئی ، گزشتہ سیزن کے اِسی عرصے کے مقابلے میں حجم تیرہ لاکھ بیلز زائد رہا۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں روئی کی آمد ایک کروڑ سینتالیس لاکھ بیلز رہی ۔

گزشتہ مالی سال کے اِسی سیزن میں پیداوار ایک کروڑ تینتیس لاکھ بیلز تھی ۔ ٹیکسٹائل ملز نے ایک کروڑ بتیس لاکھ بیلز خریدیں ۔

اِس عرصے میں چار لاکھ ستر ہزار بیلز دیگر ممالک برآمد کی گئی ، ملک میں اس وقت 156 جننگ فیکٹریاں کام کر رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store