عالمی منڈی میں روئی کے نرخوں میں 500 روپے من کمی

 روئی روئی

عالمی منڈی میں کمی کے رجحان کے باعث ملک میں ایک ہفتے کے دوران روئی کے نرخ پانچ سو روپے من تک گر گئے۔

 

پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن کے مطابق نیویارک کاٹن ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں نو اعشاریہ آٹھ فیصد کی کمی ہوئی جو دو سالوں کے دوران ایک ہفتے میں ہونے والی سب سے بڑی کمی ہے جس کے بعد ملک میں روئی کے نرخ چھیاسٹھ سو روپے من پر آ گئے ہیں۔امریکا اور بھارت میں کپاس کی پیداوار ابتدائی اندازوں سے زیادہ ہونے کی اطلاعات عالمی منڈی میں نرخ گرنے کا سبب بنی۔

install suchtv android app on google app store