پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی کا رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی کا رجحان رہا، انڈیکس میں ایک پوائنٹ کا اضافہ دیکھنے میں آیا، ہنڈریڈ انڈیکس انچاس ہزار انتالیس پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک پوائنٹ کے اضافے کے بعد کے بعد انچاس ہزار انتالیس پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا، کاروبار کے آغاز سے اختتام تک مجموعی طور پر چار سو بائیس کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے دو سو سیتالیس کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ۔

ایک سو تریسٹھ کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ بارہ کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

install suchtv android app on google app store