کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس میں ہزار سے زائد کی کمی

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس میں ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 32 ہزار 342 پوائنٹس پر موجود تھا۔ کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 32 ہزار 400 کی حد عبور کرگیا لیکن اس کے بعد مارکیٹ کو مندی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 31 ہزار 338 کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اس وقت انڈیکس 31 ہزار 450 کی سطح پر موجود ہے۔

install suchtv android app on google app store