کیوبا : انقلابی رہنما فیدل کاسترو کے بیٹے اینجل کاسترو کی خود کشی

کیوبا : انقلابی رہنما فیدل کاسترو کے بیٹے اینجل کاسترو کی خود کشی فائل فوٹو

 کیوباسابق انقلابی رہنما فیدل کاسترو کے بیٹے اینجل کاسترو نے ڈپریشن کا شکارہو کر خود اپنی جان لے لی ہے۔

کیوبا کے سرکاری میڈیا کے مطابق اڑسٹھ سالہ اینجل کاسترو جمعرات کو دارالحکومت ہوانا میں مردہ پائے گئے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھے۔

کیوبا کے سرکاری اخبار گرانما کے مطابق ڈاکٹروں کا ایک گروپ گذشتہ کئی مہینوں سے اینجل کاسترو کا شدید ڈپریشن کی وجہ سے علاج کر رہا تھا۔اینجل کاسترو، فیدل کاسترو کے پہلے بیٹے خاندانی مشہابت کی وجہ سے فیدلتو یا لٹل فیدل کے نام سے مشہور تھے۔

وہ ایک جوہری طبیعیات دان تھے اور انھوں نے سابق سویت یونین سے تربیت حاصل کی تھی انھوں نے سنہ انیس سو اسی سے انیس سو بیانوے کے دوران اپنے ملک کے جوہری پروگرام کی سربراہی کی۔اپنی موت کے وقت وہ کیوبن کونسل آف سٹیٹ میں سائنسی مشیر تھے۔

انھوں نے کیوبا کی اکیڈمی آف سائنسز کے نائب صدر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں۔اینجنل کاسترو نے اپنی زندگی میں کئی کتابیں لکھیں اور دنیا بھر میں تعلیم سے متعلق منعقد ہونے والے سيمينارز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔کیوبا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اینجنل کاسترو کا

خاندان ان کی آخری رسومات کی منصوبہ بندی کرے گا تاہم اس بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

 

install suchtv android app on google app store