امریکا میں کیوبا کے سفارت خانے پر پیٹرول بم حملہ

امریکا میں کیوبا کا سفارت خانہ فائل فوٹو امریکا میں کیوبا کا سفارت خانہ

امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں کیوبا کے سفارت خانے پر نامعلوم افراد کی جانب سے پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا، واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں ایڈمز مورگن سیکشن میں قائم کیوبا کے سفارت خانے پر نامعلوم افراد نے دو عدد پیٹرول بم سے حملہ کیا۔ کیوبا کے وزیر خارجہ نے اس واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق اطلاع ملتے ہی امریکی خفیہ ادارے کے افسران سفارت خانے پہنچ گئے تھے اور حملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگیز پریلا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے، انہوں نے لکھا کہ حملے میں سفارت خانے کا عملہ محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2020 کے بعد سے واشنگٹن میں کیوبا کے سفارتی مشن پر یہ دوسرا پرتشدد حملہ ہے۔ اس سے قبل ایک شخص نے اسالٹ رائفل کا استعمال کرتے ہوئے سفارت خانے پر کئی گولیاں چلائیں تھی۔

 

install suchtv android app on google app store