لندن میں 90 منٹ میں 4 تیزاب گردی کے واقعات

لندن میں 90 منٹ میں 4 تیزاب گردی کے واقعات فائل فوٹو لندن میں 90 منٹ میں 4 تیزاب گردی کے واقعات

مشرقی لندن میں حملہ آورں نے 90 منٹ میں ہیکنے اور نیونگٹن میں حملے کئے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ حملے کا نشانہ بننے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک زخمی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ شدید زخمی ہوا ہے۔

سکاٹ لینڈ یارڈ مشرقی لندن میں شہریوں کے چہروں پر تیزاب پھینکنے کے واقعات چار حملہ آوروں کے بارے میں تحقیقات کر ہی ہے۔تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شب دس بج کر 25 منٹ پر ہیکنے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک 32 سالہ شخص کو ایک دوسرے موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے نشانہ بنایا جس سے ان کا چہرہ زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد نے متاثرہ شخص کے چہرے پر تیزاب کا سپرے کیا اور اسے پرے دھکیل کر اس کی موٹر سائیکل بھی چھین لی۔ دوسرا حملہ 11 بج کر پانچ منٹ پر شورڈچ ہائی سٹریٹ میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے کیا۔

اس میں نشانہ بننے والے شخص کو بھی ہسپتال لے جایا گیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کو ایسے زخم نہیں آئے جو اس کی زندگی کے لیے خطرہ ہوں۔شب 11 بج کر 18 منٹ پر پولیس کو سٹوک نٹوینگٹن میں کیزنیو روڈ پر ڈکیتی کی اطلاع ملی اور انھیں معلوم ہوا کہ اس واقعے میں بھی تیزابی مادے کا استعمال ہوا ہے۔ بتایا گیا کہ جس شخص کے چہرے پر یہ مادہ ڈالا گیا اس سے ان کا چہرہ بہت متاثر ہوا ہے۔

شب 11 بج کر 37 منٹ پر کلیپٹن کے علاقے میں چیٹسورتھ روڈ پر ٹریفک میں موجود ایک شخص پر موٹر سائیکل پر آنے والے دو افراد نے تیزاب پھینکا اور پھر اسے پرے دھکیل کر اس کی بائیک بھی چھین لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات ہو رہی ہیں اور مبینہ حملہ آوروں کو تلاش کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store