لندن: سیون سسٹر روڈ پر فنزبری مسجد کے باہر بے قابو وین نے نمازیوں کو کچل ڈالا

لندن: سیون سسٹر روڈ پر فنزبری مسجد کے باہر بے قابو وین نے نمازیوں کو کچل ڈالا فائل فوٹو لندن: سیون سسٹر روڈ پر فنزبری مسجد کے باہر بے قابو وین نے نمازیوں کو کچل ڈالا

لندن میں شہریوں پر گاڑی چڑھانے کاایک اور واقعہ پیش آگیا۔ شمالی لندن میں وین مسجد سے نکلنے والے لوگوں پر چڑھ دوڑی۔ واقعے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ہلاکتو ں کا خدشہ ہے۔

لندن کی سیون سسٹر روڈ پر واقع فنزبری مسجد کے باہر بے قابو وین نے نمازیوں کو کچل ڈالا۔ مسجد کے باہر پیش آنے والے اس واقعے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مسلم کونسل برطانیہ کا کہنا ہے کہ وین ڈرائیور نے جان بوجھ کر گاڑی لوگوں پر چڑھا دی۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ علاقہ خاصا مصروف تھا کیونکہ رمضان کے سبب لوگ شام کی نماز ادا کرنے آئے تھے۔

اس سے پہلے تین جون کو لندن برج پر اور اس کے پاس کے علاقے میں لوگوں پر حملہ ہوا تھا جسے پولیس نے شدت پسند حملہ قرار دیا تھا۔ سیون سسٹر روڈ کے قریب رہنے والے شہریوں کے مطابق ہر کوئی چیخ رہا تھا۔ ہر کوئی کہہ رہا تھا کہ وین نے لوگوں کو ٹکر مار دی ہے۔

لوگ مسجد سے نماز ادا کر کے نکل رہے تھے کہ وین نے انھیں ٹکر مار دی۔ لندن میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ سیون سسٹر روڈ کو بند کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store