میونخ: شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص کی فائرنگ ، 10 افراد ہلاک ، 21 زخمی

جرمنی: شاپنگ سینٹر کے باہر فائرنگ، 15 افراد زخمی جرمنی: شاپنگ سینٹر کے باہر فائرنگ، 15 افراد زخمی

جرمنی کے شہر میونخ کے شاپنگ سنٹر میں اندھا دھند فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی ، اکیس افراد زخمی ہیں ، حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خودکشی کر لی ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں اولمپک اسٹیڈیم کے قریب واقع شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی ۔

مسلح شخص کی فائرنگ سے شاپنگ سینٹر میں بھگدڑ مچ گئی جس سے کئی افراد ایک دوسرے پر گرنے سے بھی زخمی ہوئے ،واقعہ کے بعد پولیس نے شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد شہر میں ٹرین اور میٹرو سروس بند کردی گئی ہے جب کہ فوج کو بھی طلب کرلیا گیا اور جرمن حکام کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

پولیس نے 8 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد شہر کو کلیئر قرار دے دیا جس کے بعد تمام لوگوں کو دوبارہ گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت بھی دے دی گئی ۔

شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بحال کر دی گئی ہے ۔ آپریشن میں 2300 اہلکاروں نے حصہ لیا ۔جرمن میڈیا کا عینی شاہدین کے حوالے سے کہنا تھا کہ حملہ آور نے پہلےزور دار آواز میں کہا میں جرمن ہوں اور غیر ملکیوں سے نفرت کرتا ہوں اور پھر فائرنگ کردی، عوام پر فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت 18 سالہ ایرانی نژاد جرمن شہری کے طور پر ہوئی ہے تاہم حملے کا مقصد واضح نہیں ہو سکا ہے، حملہ آور کا کسی شدت پسند گروپ سے کوئی تعلق بھی نہیں ملا جب کہ اس کا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store