آرمی چیف سے جرمن فوج کے سربراہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفوناس مائس فائل فوٹو آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفوناس مائس

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفوناس مائس کی ملاقات ہوئی ہے۔ جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفوناس مائس نے کہا کہ خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک جرمن عسکری سربراہوں کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک جرمن عسکری قیادت نے باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک جرمن عسکری قیادت نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کوفروغ دینے پر اتفاق کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل الفوناس مائس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفوناس مائس نے کہا کہ خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store