فلوجہ کی آزادی بہت قریب ہے، چند روز میں آذاد کرالیا جائے گا: عراقی وزیراعظم

عراق کے وزیر اعظم حید ر العبادی فائل فوٹو عراق کے وزیر اعظم حید ر العبادی

عراق کے وزیر اعظم حید ر العبادی نے کہا ہے کہ صوبہ انبار کے شہر فلوجہ کی آذادی بہت قریب ہے اور آئندہ چند روز میں ملک کا یہ اہم علاقہ داعش سے آذاد کرا لیا جائے گا۔

عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے فلوجہ کا دورہ کیا اور علاقے کی آزادی کے لئے شروع ہونے والے آپریشن میں حصہ لینے والے سینیئر کمانڈروں سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ فلوجہ کو آزاد کرانے کے آپریشن میں اچھی پیشرفت ہو رہی ہے اور آئندہ چند روز میں فلوجہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا جائے گا۔

فلوجہ کی آزادی کے آپریشن کی تیاری دو ماہ قبل مکمل کرلی گئی تھی تاہم سیاسی مسائل اور کی وجہ سے آپریشن میں تاخیر ہوئی ،فلوجہ کی آزادی کے لیئے ہونے والے آپریشن میں ملکی فوج، پولیس، عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی اور صوبہ انبار کے قبائلی لشکر شرکت کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store