عراقی وزیراعظم کی ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات، دونوں ممالک کا باہمی تعلقات کے فروغ پر زور

عراقی وزیراعظم عادل عبدل المہدی اور ایرانی صدر حسن روحانی کی ملاقات فائل فوٹو عراقی وزیراعظم عادل عبدل المہدی اور ایرانی صدر حسن روحانی کی ملاقات

عراقی وزیراعظم عادل عبدل المہدی نے اپنے وفد کے ہمراہ ایران میں صدر حسن روحانی سے ملاقات کی، ایرانی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو اہمیت کا حامل قراردیا ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیراعظم اور ان کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے موجودہ صورتحال میں تہران اور بغداد کے روابط کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو اہمیت کا حامل قراردیا ہے۔

حسن روحانی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران علاقے اور دوسرے ممالک کے ساتھ تنازعات بڑھانا نہیں چاہتا اور ہرگز خطے میں کسی جنگ کے لئے پہل نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ ہی خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں شپنگ کی سیکورٹی کا اہم محافظ ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ خوش قسمتی سے حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کا مشاہدہ کیا گیا اور ہم یقین رکھتے ہیں

کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

عراقی وزیر اعظم عادل عبدل المہدی نے ملاقات میں دونوں ممالک کے مفادات اور ان کے تحفظ کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت پرزور دیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے علاقے میں تنازعات کو بڑھانے کے لئے ہونے والی سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عراق کبھی بھی ایران مخالف پابندیوں کا نہ توحصہ تھا اور نہ ہی کبھی حصہ بنے گا۔

install suchtv android app on google app store