شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام،  کاظمین میں لاکھوں زائرین کا اجتماع

روضہِ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام روضہِ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام

پچیس رجب المرجب نواسہ رسول ﷺ حضرت امام موسیٰ کاظم  علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ضریح حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام  پر زائرین کا ایک جمع غفیر لگا ہے اور عاشقان رسول خدا کو ان کے بیٹے کی شہادت کا پرسہ دینے اکٹھا ہو رہے ہیں۔

فرزند رسول ﷺحضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مخصوصی میں شرکت کے لئے عراق کے مختلف علاقوں کے علاوہ دنیا بھر کے کئی ممالک سے زائرین کی ایک بڑی تعداد کاظمین پہنچی۔

ایک اندازے کے مطابق کاظمین میں اس وقت زائرین کی تعداد لاکھوں میں ہے جوکہ نواسہ رسول کی شہارت پر رسول خدا کو پرسہ دینے کے لیئے اکٹھا ہوئے ہیں۔ اس سے قبل کاظمین کے حرم میں تبدیلی علم کی تقریب بھی ہوئی جس میں عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پرسہ دیا۔

عراقی حکام نے اس موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کاظمین اور گرد و نواح میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے بھی عراق کی سیکیورٹی فورسز اور رضا کارانہ فوجیوں نے تیاریاں کر لی ہوئی ہیں۔

عراق کی وزارت داخلہ کے مطابق دو دن میں لاکھوں زائرین کاظمین پہنچے اور زائرین کے لیئے سیکیورٹی کے بھی خاص انتظامات کیئے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store