دنیا میں سب سے زیادہ پسندیدہ رنگ کونسا؟

دنیا میں سب سےزیادہ پسندیدہ رنگ کونسا ہے؟ فائل فوٹو دنیا میں سب سےزیادہ پسندیدہ رنگ کونسا ہے؟

رنگ چاہے سفید ہو یا سیاہ، سبز ہو یا سرخ، اپنی بے زبانی سے بھی کسی نہ کسی بات کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ انسان کو عقل کے علاوہ جانوروں پر کس چیز سے فوقیت حاصل ہے؟ مشکل سوال ہے ناں، مگر اس کا جواب رنگوں کی شناخت کرنا ہے کیونکہ بیشتر جانور رنگوں میں امتیاز نہیں کرپاتے بلکہ انہیں دنیا سیاہ و سفید (بلیک اینڈ وائٹ) نظر آتی ہے۔

رنگ چاہے سفید ہو یا سیاہ، سبز ہو یا سرخ، اپنی بے زبانی سے بھی کسی نہ کسی بات کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں اب چاہے وہ آپ کی شخصیت کے سربستہ راز ہوں یا آپ کی پسند و ناپسندیدگی کا اظہار یہ دھنک رنگ سب کچھ بیان کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ہر انسان کی رنگوں کے معاملے میں پسند یا ناپسند مختلف ہوتی ہے، تو سوال یہ ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں کا پسندیدہ ترین رنگ کونسا ہے؟

تو اس کا جواب سادہ نہیں بلکہ کچھ پیچیدہ ہے مگر ایک چیز واضح ہے کہ دنیا کا پسندیدہ ترین رنگ نیلا یا اس کا ہی کوئی شیڈ ہے۔

مثال کے طور پر 2015 میںYouGov کے ایک سروے میں بتایا گیا کہ دنیا کا پسندیدہ ترین رنگ نیلا ہے۔

اسی طرح 2017 میں 100 ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 ہزار افراد سے ہونے والے ایک سروے میں دریافت کیا گیا کہ سبزی مائل نیلا رنگ سب سے پسندیدہ رنگ ہے۔

2019 کی ایک تحقیق میں مختلف تہذیبوں کے افراد سے پسندیدہ رنگوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ثقافت رنگوں کی ترجیح پر اثرانداز ہوتی ہے، مگر عمومی طور پر نیلے رنگ کو فوقیت حاصل ہے۔

ماہرین صدیوں سے نیلے رنگ کو راحت اور قدرت کی نمائندگی کرنے والا رنگ قرار دیتے ہیں۔

کچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس رنگ کی چیزوں کو دیکھنے سے ذہنی تناؤ سمیت بلڈپریشر اور دل کی دھڑکن کی رفتار کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

نیلے رنگ کو دیکھنے سے آرام اور سکون کا احساس ہوتا ہے، یہ آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے، خاص طور پر ہلکا نیلا یا آسمانی رنگ انسانی جذبات کو پرسکون رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store