وہ ممالک جہاں آج بھی کوئی ایئر پورٹ موجود نہیں

اس جدید دور میں بھی دنیا میں ایسے ممالک ہیں جہاں ایئرپورٹ کا وجود ہی نہیں ہے۔ فائل فوٹو اس جدید دور میں بھی دنیا میں ایسے ممالک ہیں جہاں ایئرپورٹ کا وجود ہی نہیں ہے۔

آج کے دور میں جہاز کا سفر طویل مسافت کا اہم ذریعہ ہے لیکن اس جدید دور میں بھی دنیا میں ایسے ممالک ہیں جہاں ایئرپورٹ کا وجود ہی نہیں ہے۔

انسان کی ترقی کے ساتھ ساتھ اس کے ذرائع آمدورفت بھی ترقی کرتے گئے۔ انسان نے پہیہ ایجاد کیا تو پھر اس پہیے سے بیل گاڑی، موٹر کار، ریل اور جہاز تک بنا لیے گئے اور موجودہ دور میں طویل مسافت کے سفر کے لیے ہوائی جہاز سب سے بڑا اور اہم ذریعہ ہے۔ جہاز کے لیے ایئرپورٹ لازمی ہے لیکن آج کے دور میں بھی دنیا میں کئی ایسے ممالک موجود ہیں جہاں ایئرپورٹ موجود نہیں ہیں۔

دنیا میں جن ممالک میں ایئرپورٹ موجود نہیں ہیں ان میں ویٹیکن سٹی، سان مارینو، اندورا، موناکو اور لیختنسٹین شامل ہیں۔ اس ملک کے شہری فضائی سفر کے لیے اپنے پڑوسی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔

ویٹیکن سٹی دنیا کی سب سے چھوٹا ملک ہے جس کی آبادی تقریباً 800 رہائشیوں پر مشتمل ہے۔ یہ ملک صرف ہوائی اڈے سے ہی محروم نہیں بلکہ متبادل نقل و حمل کی سہولت کے لیے یہاں کوئی دریا یا آبی ذخائر بھی نہیں ہیں۔ اس کے قریبی ہوائی اڈوں میں فیومیسینو اور سیامپینو شامل ہیں۔

موناکو ویٹیکن سٹی کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک ہے جو اپنے تینوں اطراف سے فرانس سے گھرا ہوا ہے اور اس کا کوئی آزاد ہوائی اڈہ نہیں ہے۔ اس کے قریبی ہوائی اڈہ میں فرانس کے نائس کوٹ ڈی ازور ہوائی اڈہ شامل ہے۔

ویٹیکن سٹی کے قریب واقع دنیا کی قدیم ترین ریاستوں میں سے ایک مانے جانے والا ملک سان مارینو کی سمندر تک رسائی نہیں ہے اور اس کے چھوٹے رقبہ کی وجہ سے اس میں ہوائی اڈہ نہیں ہے۔ یہ ملک ایک وسیع سڑک کے نیٹ ورک پر مشتمل ہے جو لوگوں کو ملک سے باہر جانے میں آسانی فراہم کرتا ہے۔ اس کے قریب ترین ہوائی اڈوں میں سے رمینی ، بولوگنا، فلورنس، وینس اور پیسا شامل ہیں۔

لیختنسٹین بھی ایک چھوٹا ملک ہے جس کا دائرہ 75 کلومیٹر س بھی کم ہے۔ مقامی لوگ زیورچ کے ہوائی اڈے کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

اندورا کا زمینی رقبہ زیادہ ہونے کے باوجود اسے جس جغرافیائی چیلنج کا سامنا ہے وہ پہاڑوں کی موجودگی ہے۔ یہ فرانس اور اسپین کے درمیان واقع ہے جو مکمل طور پر پیرینیس کے پہاڑی سلسلے سے گھرا ہوا ہے۔ یہاں پہاڑوں کی موجودگی ہوائی اڈے سے محرومی کا سبب ہے۔ اس کے قریبی شہروں جیسے بارسیلونا ، لیریڈا اور گیرونا کے زریعے پروازوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store