لڑکی کا روپ دھار کر گرل فرینڈ کا امتحان دینے والا عاشق گرفتار

لڑکی کا روپ دھار کر گرل فرینڈ کا امتحان دینے جانے والا لڑکا پکڑا گیا فائل فوٹو لڑکی کا روپ دھار کر گرل فرینڈ کا امتحان دینے جانے والا لڑکا پکڑا گیا

بھارتی پنجاب کے شہر فریدکوٹ کے ایک امتحانی مرکز میں نوجوان کی جانب سے اپنی گرل فرینڈ کا روپ دھار کر امتحان دینے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 7 جنوری کو پیش آیا جس میں انگریز سنگھ نامی لڑکا اپنی گرل فرینڈ پرمجیت کور جیسا لباس اور انداز اپنا کر امتحان دینے پہنچا۔

انگریز سنگھ اس بات سے یقیناً لاعلم تھا کہ وہ پکڑا جائے گا کیونکہ اس نے اپنی جانب سے پوری تیاری کررکھی تھی لیکن امتحانی مرکز پر عملے نے اسے پکڑ لیا اور پولیس میں فوری شکایت درج کرائی۔

پولس کے مطابق انگریز سنگھ نے اپنی پوری کوشش کی کہ یقین کرلیا جائے کہ وہی پرمجیت ہے، اس نے فرضی ووٹر اور آدھار کارڈ کا استعمال کرکے ثابت کرنا چاہا لیکن ناکام رہا۔

شاید وہ پولیس کو دھوکا دینے میں کامیاب بھی ہوجاتا لیکن بائیومیٹرک سسٹم سے مار کھا گیا، اس کی انگلیوں کے نشانات بائیو میٹرک ڈیوائس پر حقیقی امیدوار سے میچ نہیں کیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگریز سنگھ کو حراست میں لے کر اس سمیت پرمجیت کور کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store