پنجاب: کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سیمت 5 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈیپنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا فائل فوٹو سی ٹی ڈیپنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب میں دہشت گردی خدشات کےپیش نظرمختلف شہروں میں 179 آپریشنز کئے گئے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا تھا کہ کارروائی پاکپتن، راولپنڈی، بہاولپور اور ساہیوال میں کی گئی، جس میں پاکپتن سے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ندیم گرفتار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، 5 ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ، 2دستی بم، 2آئی ای ڈی بم، اسلحہ، نقدی برآمد بھی ہوا، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناحت ندیم، شہباز، خالد، مدنی اور سلمان سعید کے نام سے ہوئی تاہم رواں ہفتے769 کومبنگ آپریشنز کےدوران 82مشتبہ افراد گرفتار کیے اور 31 ہزار 250 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

install suchtv android app on google app store