محکمہ موسمیات کی موسم کے متعلق بڑی پیشگوئی

 محکمہ موسمیات کی طرف سے  کراچی والوں کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی فائل فوٹو محکمہ موسمیات کی طرف سے کراچی والوں کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، سردی کی شدت میں اضافہ

شہر میں شمال مشرق سے 20 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن میں ہوائیں 20 سے 25 کلو میٹر کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store