کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، سردی کی شدت میں اضافہ فائل فوٹو کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا، سردی کی شدت بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ماہ جنوری سے شہر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کم سے کم پارہ 11.5 ریکارڈکیا گیا، آج بھی تیز ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کراچی میں موسم سرد اور خشک رہے گا، ہواؤں کی رفتار4 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید بتایا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ماہ جنوری سے شہر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store