آئی فون صارفین کے لیے اچھی خبر

آئی فون کی نئی فیچر فائل فوٹو آئی فون کی نئی فیچر

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس اپ اپنے آئی فون صارفین کے لیے پاس کی سپورٹ متعارف کراتے ہوئے سیکیورٹی فیچرز میں بہتری لا رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ میسجنگ پلیٹ فارم آئی فون صارفین کے لیے تازہ ترین اپ ڈیٹ میں کمپنی تصدیق کے نئے طریقہ کا اطلاق کرنے جا رہی ہے۔

میٹا کی ذیلی کمپنی نے اپنے اس فیچر کے متعلق پہلی بار رواں سال کے ابتداء میں اس وقت اشارہ دیا تھا،

جب بِیٹا صارفین کے لیے پاس کی سے متعلقہ مینو پیش کیا گیا تھا۔تین ماہ بعد اب یہ فیچر عالمی سطح پر آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔

واضح رہے اینڈرائیڈ صارفین کو پاس ورڈ کے بغیر لاگ اِن فیچر پہلے ہی دستیاب ہے۔

واٹس ایپ نے اس خبر کے متعلق ایکس پر اعلان کیا جس میں بتایا گیا کہ صارفین اب فیس آئی ڈی، ٹچ آئی ڈی یا پاس کوڈ سے لاگ ان کیا جاسکے گا۔

 

install suchtv android app on google app store